دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا،ان کے سر کی قیمت کتنی مقرر کی گئی تھی؟جانئے
ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی ) ضلع ٹانک میںسی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کاروائی، دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیامارے گئے ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی، آر پی او ڈیرہ کی کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دوران چیکینگ دو موڑسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر CTDپولیس نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ
میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔جنکی شناخت جہانزیب عرف جھنگی ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل اور اول خان ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل کے نام سے ہوئی دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں وبھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ مجرم اشتہاری اول خان کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دونوں دہشتگرد عرصہ دراز سے دہشتگردی کی مختلف کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی پولیس کی منظم کاروائی کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید محمد امتیاز شاہ نے سی ٹی ڈی پولیس کو کامیاب کاروائی کرنے اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ہلاک کرنے پر شاباش دی اور مزید اسی حوالے سے کہا کہ پولیس فورس اسی طرح شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھیں گی اور شر پسندوں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔
0 تبصرے :
Contact
Popular Posts
-
پانی میں1کھانے کا چمچہ سرکہ ڈال کر اُبال لیں اور رائس نوڈلز ڈال کر5منٹ اُبالیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں۔2ایک کھانے کا چمچہ تیل مکس...
-
عورت بلاشبہ اللہ کی ایک بہترین تخلیق ہے لیکن ازل سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ یا ظلم کا شکار رہی ہوتی چلی آئی ہے اپنے وجود میں آنے کے کچھ عرصے ...
-
ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ گڑیا سے کھیلنے کا عمل بچیوں میں ہمدردی اور رحم کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ گڑیا اور گڈے کا کھیل دماغ ...

ایک تبصرہ شائع کریں