منال خان پر فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید
اداکارہ منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔
منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’’جلن‘‘ اور ’’نند‘‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔
ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں فوٹوشوٹ کے سیٹ پر مردوں کی موجودگی میں بڑے آرام سے لیٹنے پر بیغیرت قرار دیا تو کسی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی طرف جارہی ہے۔

ایک صارف نے منال خان کو شرم دلائی جب کہ ایک صارف نے کہا کہ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو ایسے دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا۔ منال خان کی ایک مداح نے انہیں اس انداز میں دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان سے یہ امید نہیں تھی۔

0 تبصرے :
Contact
Popular Posts
-
پانی میں1کھانے کا چمچہ سرکہ ڈال کر اُبال لیں اور رائس نوڈلز ڈال کر5منٹ اُبالیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں۔2ایک کھانے کا چمچہ تیل مکس...
-
عورت بلاشبہ اللہ کی ایک بہترین تخلیق ہے لیکن ازل سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ یا ظلم کا شکار رہی ہوتی چلی آئی ہے اپنے وجود میں آنے کے کچھ عرصے ...
-
ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ گڑیا سے کھیلنے کا عمل بچیوں میں ہمدردی اور رحم کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ گڑیا اور گڈے کا کھیل دماغ ...

ایک تبصرہ شائع کریں